کراچی (تشکرنیوز)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ہرکام نرالے کرپشن لوٹ مار بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کی بازگشت کے دوران صرف تین گھنٹے کے دوران دو ڈائریکٹرجنرل تبدیل کرنے کا کریڈٹ بھی اسی ادارے کو جاتا ہے پہلے اچانک اسحاق کھوڑو کو ڈی جی کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے یاسین شر کی ڈی جی کے عہدے پرتعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا لیکن صرف تین گھنٹے بعد تعیناتی کا نوٹی فکیشن واپس لے کر نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا اس مرتبہ قرعہ فال نکلا 21 گریڈ کے افسر عبدالرشید سولنگی کے نام انہیں نیا ڈی جی ایس بی سی اے تعینات کردیا گیا محکمہ سروسز جنرل اینڈایڈمنسٹریشن نےنوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ سابق ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کو سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ حکومت سندھ کو یاسین شر کی تعیناتی کے فوری بعد اپنی غلطی کا احساس ہوا اور عبدالرشید سولنگی تعینات کردیا گیا اسحاق کھوڑو سندھ بلڈنگ کنٹکنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ ترین افسر ہمیشہ ثابت ہوئے۔آخری دورمیں اسحاق کھوڑو نے بائیس ماہ میں سارے غیر قانونی کام کئے جبکہ یاسین شر کاوقت صرف چھ ماہ کا تھا جو کے سندھ حکومت کے لیے اچھا تھا
اسحاق کھوڑو کے 22ماہ کے دور میں اور ریحان خان کا نگراں حکومت میں مل کر کنسٹرکشن کی مد ہو یا اپروول ساری کرپشن کے ریکارڈ اس بائس ماہ میں توڑ ڈالے تھے سارے کنورٹڈ پلاٹوں پر نقشے پاس کئے گئے جو مزار قائد کے عقب میں واقع ہیں اور ان سب پر جعلی ہائیٹ سرٹیفیکیٹ لگے ہوئے ہیں جسمیں او ۔ڈی ایم کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور جمشید ٹاؤن ہو یا ڈسٹرکٹ سینٹرل ، ڈسٹرکٹ ویسٹ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ، کے سارے نقشوں پر ایک سے دو فلور اضافی دیا گیا ہے اور جسمیں روڈ کٹنگ کی خلاف ورزی کی گئی ہے جتنے بھی ہائی رائز نقشے اسحاق کھوڑو کے دور میں پاس کئے گئے ہیں لیکن وہ بوجوہ خاموش تماشائی بنے رہے ادھر اسحاق کھوڑو کے کرتوتوں سے کون ہے جو باخبر نہیں ۔22 ماہ کی تقرری کے دوران بطور ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو غیرقانونی تعمیرات سے لاعلمی معاشرتی سدھار کےلئے آواز اٹھانے والی صحافتی وسماجی شخصیات کو ہراساں کرنے کےلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے رہے ہٹائے جانے والے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو پر شہر میں غیرقانونی تعیمرات میں ملوث مافیا کی سہولت کاری کے الزامات ہیں اسحاق کھوڑو نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائیاں روک دیں جس سے مافیا کے حوصلے مزید بڑھے اور شہر میں غیرقانونی تعمیرات میں تیزی سے اضافہ ہوتا چلا گیا ذرائع کےمطابق بائیس ماہ کی تقرری کے دوران اسحاق کھوڑو نے کرپشن اور لوٹ مار کے نئے ریکارڈ قائم کئے ان کی ملک وقوم دشمنی کے شاہکار پورے شہر میں بکھرے پڑے ہیں اطلاعات کے مطابق جعلی کملیشنز اپروولز ۔ نقشے کے خلاف تعمیرات پر خاموشی اختیار کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچاکر کروڑوں روپے ہڑپ کئے گئے ذرائع کے مطابق اسحاق کھوڑو کے دور میں پٹہ سسٹم کے سرغنہ بن کر آنےوالے ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان خان المعروف ریحان الائچی سمیت اسحاق کھوڑو کے منظور نظر افسران بینش شبیر، جلیس صدیقی، محمد رقیب، عامرکمال جعفری اور شاہد درانی اشفاق کھوکھر ، امتیاز شیخ، عمران تالپور، ڈائریکٹر عامر کمال جعفری، احتشام خان میں اس نئی تبدیلی کے بعد کھلبلی مچ گئی ہے ۔اسحاق کھوڑو نے دوسری دفعہ بھی کراچی کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور اس کےبعد بغیر کسی پوچھ گچھ یا احتساب کے گھر کو روانہ ہوگئے ہیں اس سارے معاملے کا المناک پہلو یہ ہے کہ نہ تو محکمہ اینٹی کرپشن حرکت میں آیا اور نہ ہی نیب نے کوئی انکوائری کی اب سوال یہ ہے کہ نئی آنے والی حکومت کیا اسحاق کھوڑو کی جانب سے کی گئی اربوں روپے کی لوٹ مار کا کوئی حساب کتاب لے گی یا حسب معمول وہ کراچی سے بٹورا جانے والا حکومت کا سارا پیسہ جیب میں ڈال کر خاموشی سے پھر نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گے اسحاق کھوڑو کی دونوں ہاتھوں سےکی جانے والی لوٹ مار کی انکوائری ناگزیر ہے اس حوالے سے ایک باقاعدہ کمیٹی تشکیل دینا چاہیے۔ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ اسحاق کھوڑوخاموشی سے امریکہ روانہ ہوجائیں گے
سوال تو یہ بھی ہے کہ کیا اسحاق کھوڑو بتاسکیں گے کہ ان کی بیٹی کی شادی میں جو اندھا پیسہ خرچ کیا گیا وہ کہاں سے آیا؟ کیا وہ یہ بتانا پسند کریں گے ایک عام سا سرکاری افسر کس طرح اربوں روپے کا مالک بن سکتا ہے ؟ عوام ان سوالات کے جوابات کی منتظر ہے کیا اسحاق کھوڑو بتاسکیں گے ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان خان المعروف ریحان الائچی سمیت اسحاق کھوڑو کے منظور نظر افسران بینش شبیر، جلیس صدیقی، محمد رقیب، عامرکمال جعفری اور شاہد درانی اشفاق کھوکھر ، امتیاز شیخ، عمران تالپور، ڈائریکٹر عامر کمال جعفری ، احتشام خان کیسے کون ہیں اور یہ کیسے غیر قانونی تعمیرات کرواتے رہے
شہری حلقے اسحاق کھوڑو کے جانے پر کھلے عام تبصرے کرتے نظرآرہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کنٹرول کا سیاہ دور ختم ہوگیا۔ نئے ڈی جی عبد الرشید سولنگی صاف ستھری شہرت کے حامل ہیں اس سے قبل وہ سیکریٹری انڈسٹریز کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔انہیں ایک بہترین منتظم تصور کیا جاتا ہے اور وہ ہمیشہ میرٹ اور دیانت داری کو ترجیح دیتے ہیں ۔ توقع کی جارہی ہے عبدالرشید سولنگی کے دور میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن مافیا کا قلع قمع ہوگا اور جتنے سسٹم اپنی من مانیاں کررہے ہیں ان کو لگام ڈالی جائے گی اور ادارے کا تشخص جو بری طرح گھائل ہوچکا ہےوہ پھر بحال ہوگا۔ روزنامہ تشکر نیوزاس امید کےساتھ عبدالرشید سولنگی کو اس منصب پر خوش آمدید کرتا ہے کہ وہ عوام کی فلاح کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے اور اسحاق کھوڑو اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان خان المعروف ریحان الائچی سمیت اسحاق کھوڑو کے منظور نظر افسران بینش شبیر، جلیس صدیقی، محمد رقیب، عامرکمال جعفری اور شاہد درانی اشفاق کھوکھر ، امتیاز شیخ، عمران تالپور، ڈائریکٹر عامر کمال جعفری، احتشام خان کے خلاف سخت ترین کارروائی کو کامیاب بنانے کےلئے اداروں کی مدد کریں گے