اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

8 کاروائیوں میں 273 کلو منشیات اور 770لیٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈ برآمد، 6 ملزمان گرفتار۔

کراچی میں کوریئر آفس میں پارسل سے بنگلادیش بھیجے جانے والے پارسل سے 3.5 کلو آئس برآمد۔

دوسری کاروائی میں کراچی سے پشاور بھیجے جانے والے پارسل سے 3 کلو چرس برآمد۔

پشاور ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 416 گرام ہیروئن برآمد۔

چمن سے 770 لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈ برآمد۔

راولپنڈی میں ترنول سے 108 کلو چرس اور 73 کلو افیون برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

اوتھل لسبیلا میں دو ملزمان سے 33.6 کلو چرس برآمد۔

لکپاس مستونگ کے قریب سے 32 کلو ہیروئن برآمد۔

جامشورو ٹول پلازہ حیدرآباد میں ملزم سے 19 کلو چرس برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!