عالمی مارکیٹ کے زیراثر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

فی تولہ سونا 3500 روپے بڑھ کر220300 روپے کا ہوگیا

عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

جیولرز کے مطابق مقامی منڈی میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا3500 روپے بڑھ کر220300 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونے کے بھاؤ 3001 روپے بڑھکر188872 روپے ہوگئے۔ چاندی کی قیمت 30روپےاضافے سے 2600 روپے فی تولہ ہوگئی۔

 

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے دام 36 ڈالراضافے دو ہزار 103  ڈالر ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!