تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
مورخہ: 26 فروری 2024
ملزم سوزوکی لوڈنگ میں کارٹن میں لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر مین روڈ شاہراہِ پاکستان بلاک 16 فیڈرل بی ایریا میں کاروائی کرکے ملزمان شیراللہ ولد بہادر اور سمیع اللہ ولد امان اللہ کو گرفتار کیا۔
سوزوکی لوڈنگ سے 70 عدد کارٹن میں مختلف سامان اسپئر پارٹس و الیکٹرانکس آئٹم شامل ہے۔
ملزمان کو 54 Cr.Pc کے تحت گرفتار کیا گیا جبکہ برآمدہ سامان و سوزوکی کو زیر دفعہ 550 Cr.Pc کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم، برآمدہ سامان و سوزوکی کو مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل(ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP
