غیر قانونی تعمیرات لیاقت آباد کا سسٹم چلانے والے زاہد کالا

غیر قانونی تعمیرات لیاقت آباد کا سسٹم چلانے والے زاہد کالا ۔

(قسط نمبر ١)

کراچی(رپورٹ فراز حسین)کراچی کے علاقے لیاقت آبادسی اور سی ون کو کنکریٹ کا جنگل بنانے والے کوئی اور نہیں پرانے سسٹم لوگ ہی نکلے زاہد کالا جو ہر دور میں سدا بہار رہا اور لوگوں کے بوٹ پالش کرکے اپنے غیر قانونی کام کرواتا رہا زاہد کالا ہر دور میں لیاقت آباد سی،سی ون،بی،بی ون،لیاقت آباد ایک سے پانچ اور پانچ سے دس بھی غیر قانونی تعمیرات کا زمیدار ہے

زاہد کالا ایک تو غیر قانونی تعمیرات بھی کرواتا ہے اور ایس بی سی اے کے افسران کا فرنٹ مین بن کر لوگوں کو بلیک میل کر کے غیر قانونی تعمیرات کا پیسہ بھی جمع کرتا ہے ۔ان دونوں یہ غیر قانونی تعمیرات صبور سلیم کی ملی بھگت سے چلا رہا ہے

علاقے کے لوگوں کوہراساں کرنا ڈرانا دھمکانا ان کا وطیرہ ہے لیاقت آباد کو غیر قانونی تعمیرات سے تباہ کرنے والے زاہد کالا لیاقت آباد کا رہائشی ہی نہیں ہے

لیاقت آباد کے لوگوں کو بے وقوف بنا کر دن بدن کروڑ پتی بن رہا ہے زاہد کالا تو زاہد کروڑ پتی کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کا بے تاج بادشاہ بنا ہوا ہے

زاہد کالا اپنے ساتھیوں کے ساتھ ناظم آباد سے آکر لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے ٹھیکے اٹھاتا پھرتا ہے

لیاقت آباد پر 60 گز اور 80 گز کے پلاٹوں پر غیر قانونی چھ منزلہ ملٹی یونٹس بنوانے میں پیش پیش ہیں اور ان تمام غیر قانونی تعمیرات میں سندھ بلڈنگ کنٹرول کا سیلم صبور بھی شامل ہے

جو کہ الائچی سسٹم کا خاص کارندہ ہے۔یہزاہد کالا ماضی میں بھی مختلف سسٹم کے چیہتہ رہا ہے ۔ اور اب بھی زاہد کالا مسلسل لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کا سب سے زیادہ زمیدار ہے لیاقت آباد کی عوام نگراںوزیر بلدیات مبین جمانی صاحب سے گزارشکرتی ہے

خدارایہ نگراں سیٹ اپ اپنی آنکھیں کھولیں اور اپنا غیر قانونی تعمیرات کے سسٹم کو ختم کرنے پر زور دے کراس رشوت ستانی کے بازار اور اس میں شامل زاہد کالے کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروائی جائے اور اس کی نگرانی خود قانون نافذ کرنے والے ادارے کریں۔ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!