آئی ایم ایف کا معاشی استحکام کیلئے نئی حکومت کیساتھ کام کرنے کی تیاری کا عندیہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اسٹینڈبائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو1.9ارب ڈالر جاری ہوں گے، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے معاشی استحکام کے لیے نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کی تیاری کا عندیہ دے دیا۔

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹرکمیونی کیشنز جولی کوزیک نےمیڈیابریفنگ کےدوران کہا کہ 11جنوری کوآئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ نےاسٹینڈبائی اریجمنٹ کے پہلے ریویو کی منظوری دی ہے،پاکستان کی نگراں حکومت نے معاشی استحکام کی کوششوں کو برقرار رکھا۔


ڈائریکٹرکمیونی کیشن نےمزیدکہا،اسٹینڈبائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو1.9ارب ڈالرجاری ہوں گے،قرض پروگرام سےمعاشی استحکام کی کوششوں میں مدد مل رہی ہے۔

قرض پروگرام میں مضبوط فوکس کمزورطبقے کاتحفظ ہے،نگراں حکومت کے دور میں حکام نےمعاشی استحکام کوبرقراررکھا،مہنگائی قابومیں رکھنے،زرمبادلہ بڑھانے کیلئےسخت مانیٹری پالیسی پرعمل کیا،پاکستان کی موجودہ سیاسی پیشرفت پر تبصرہ نہیں کروں گی۔

دوسری جانب امریکی جریدےبلوم برگ نےامکان ظاہرکیا ہےکہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئےپروگرام کے لیے 6 ارب ڈالر قرضے کی درخواست کرے گا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!