تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
سرچ آپریشن میں خواتین پولیس اہلکار، افسران سمیت 500 سے زائد جوانوں نے حصہ لیا،
سرچ آپریشن نیازی کالونی ، رابیہ سٹی گلستان جوہر اور درویش کالونی میں کیا گیا،
آپریشن جراٸم پیشہ عناصر کی موجودگی و گرفتاریوں کے لیے کیا گیا،
شاہین فورس سمیت پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ علاقوں کا گھیراؤ کرکے تلاشی لی گٸی،
داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر, ,دکانیں, ہوٹلز اور دیگر بند مشکوک و مشتبہ مقامات کی تلاشی لی گئی،
دوران آپریشن مشتبہ اشخاص کا کریمنل ریکارڈ بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے ذریعے چیک کیا گیا،
کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جنکی مزید تصدیق کا عمل جاری ہے،
عوام الناس بھی اپنے ارد گرد نظر رکھیں مشکوک افراد یا مشکوک گاڑی کی فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا 15 پر دیں،
(ترجمان ضلع ایسٹ پولیس)
