تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
نرسری پارک اور رضوان پارک میں جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا
عوام کو صحت مند تفریح کے ساتھ خوش گوار ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں:فراز حسیب
ٹاون کے اجڑے ہوئے پارکوں کی بحالی ہمارا مشن ہے:فراز حسیب
مورخہ:21 فروری 2024
کراچی( تشکُّر نیوز رپورٹنگ،) عوام کو صحت مند تفریح کے ساتھ خوش گوار ماحول کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے یونین کمیٹی نمبر4 ابن سینا میں نرسری پارک اور یونین کمیٹی نمبر 6 ڈاکخانہ میں رضوان پارک کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر، وائس چیئرمین اسحاق تیموری، کوآرڈینیٹر صغیر احمد، ڈائریکٹر پارک ریحان ہمدانی،ڈائریکٹر الیکٹریکل محمد اصغر، ڈائریکٹر انکروچمنٹ ساجد شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک محمد نقی ،فیلڈ انچارج عبدالوہاب،و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے,چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے یوسی 4 میں واقع نرسری پارک کو ماڈل پارک بنانے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ لیاقت آباد ٹاون کو سرسبز و شاداب بنائیں گے، ٹاون کے اجڑے ہوئے پارکوں کی بحالی ہمارا مشن ہے افسران کو ہدایت دیت ہوئے انہوں نے کہاکہ لیاقت آباد ٹاون کے پارکس، گرین بیلٹس، اورچورنگیوں پر جاری تزین و آرائش اور بیوٹی فیکیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو خوشگواراور صحت مند ماحول کی فراہمی ممکن ہوسکے ا ور عوام کو صحت مند تفریح کی سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے محکمہ باغات اور محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران کو ہدایت کی کہ پارکوں میں قائم تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جا ئے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان فیملی پارکس کو منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہ نابننے دیا جائے۔ فراز حسیب نے کہا کہ کہ لیاقت آبادٹاون کے پارکس اورگرین بیلٹس کو خوشنما بنانے کیلئے ٹاون کی نرسریز میں تیار کئے گئے نایاب نسل کے پھول دار پودے لگائے جارہے ہیں، چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی ہدایت پر محکمہ پارکس کا عملہ بھر پور انداز میں پارکوں کی بحالی اور سجاوٹ کے کام میں مصروف ہے۔ اس سلسلے میں پارکوں میں رنگ برنگے دلکش پھول دار پودے، خوبصورت بینچیں، بچوں کے لئے جھولے، کنوپی، نصب کرنے کے ساتھ روکری کی درستگی اور پارک کے مرکزی گیٹ کی تعمیرکے کام کئے جارہے ہیں دوسری جانب محکمہ الیکٹریکل کا عملہ پارکوں میں لائٹوں کی درستگی کے ساتھ نئی لائٹوں کی تنصیب میں مصروف ہے۔ چیئرمین فراز حسیب کی کوشش ہے کہ لیاقت آباد ٹاون کے ان پارکس کو جلد از جلدبحال کر کے عوام کے حوالے کردیا جائے۔
جاری کردہ:
فہیم مصطفی
ڈائریکٹر انفارمیشن
لیاقت آباد ٹاون
