بلوچ کالونی پل کے قریب حال ہی میں تعمیر ہونے والی چھ منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز سندھ کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق اہلکار ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
رینجرز اہلکار ملبے تلے دبے ممکنہ افراد کو نکالنے میں معاونت کر رہے ہیں۔ وہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے بھی سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔