پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور قطر نے سکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر قطر کے وزیر داخلہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قطر کے ساتھ دوطرفہ روابط مزید گہرے کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔