کراچی: سائٹ سپر ہائی وے پولیس کا فقیرہ گوٹھ میں مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے فقیرہ گوٹھ میں مبینہ مسلح ملزمان سے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا۔ اس دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت زمان ولد گل زمین اور سراج ولد فارون کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول، ایمونیشن اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی۔

ملزمان کا سابقہ ریکارڈ

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ اس میں درج ذیل مقدمات شامل ہیں:

مقدمہ نمبر 91/2021، دفعہ 6/9B، تھانہ گلشنِ معمار۔

مقدمہ نمبر 189/2021، دفعہ 23(i)A، تھانہ گلشنِ معمار۔

مقدمہ نمبر 646/2021، دفعہ 6/9B، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے۔

مقدمہ نمبر 725/2025، دفعات 381A/411، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!