کراچی میں مختلف حادثات کے دوران 4 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شارع فیصل اور کورنگی میں ٹریفک حادثات پیش آئے، جبکہ سائٹ ایریا میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔
شارع فیصل پر موٹر سائیکل سوار جاں بحق
ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں شارع فیصل، وائرلیس گیٹ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 35 سالہ انعام انصاری جاں بحق ہوگئے۔ متوفی ڈی ایچ ایل میں ملازمت کرتے تھے۔ لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔
کورنگی میں رکشے سے گر کر بچی جاں بحق
کورنگی میں بلال چورنگی کے قریب چلتے رکشے سے گر کر 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
متوفی بچی کی شناخت اقرا کے نام سے ہوئی۔
سائٹ ایریا میں کرنٹ لگنے سے موت
سائٹ ایریا کے علاقے ہارون آباد کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔ حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی عمر تقریباً 35 سال تھی، تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔