ایران نے امریکا کو ایک بار پھر سخت فوجی ردعمل کی دھمکی دے دی ہے۔ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔
عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ایران کی بنیادی شرائط میں شامل ہے۔
امریکی فوجی تنصیبات نشانے پر ہوں گی
رسل برانڈ کے خلاف جنسی جرائم کی مزید شکایات سامنے آگئیں
محسن رضائی نے کہا کہ نئے امریکی حملے کی صورت میں خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ان کے مطابق امریکا کی دور دراز فوجی تنصیبات بھی ایرانی حملوں سے محفوظ نہیں رہیں گی۔