ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔ ذرائع کے مطابق پن بجلی کی پیداوار میں کمی اور ایل این جی کی عدم دستیابی نے بجلی کی طلب اور رسد میں فرق بڑھا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دن کے وقت بجلی کی طلب 10 سے 12 ہزار میگاواٹ رہتی ہے۔ رات کے وقت یہ طلب بڑھ کر 16 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے۔

پیک آورز میں لوڈشیڈنگ جاری

دن کے وقت سولر بجلی کی پیداوار کے باعث سسٹم پر دباؤ کم رہتا ہے۔ تاہم پیک آورز میں شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جاتا ہے۔

طلب اور رسد کا فرق پورا کرنے کے لیے 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ایل این جی کارگوز آنے کا امکان

ذرائع کے مطابق رواں ہفتے قطر سے مزید ایل این جی کارگوز آنے کا امکان ہے۔ ایل این جی کی سپلائی بڑھنے سے بجلی کی طلب اور رسد کا فرق ختم ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث مقامی گیس کی پاور پلانٹس کو فراہمی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ایل این جی سے چلنے والے 6 ہزار میگاواٹ صلاحیت کے پاور پلانٹس بھی بند ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کی کمی

پن بجلی کی پیداوار میں 3 ہزار میگاواٹ کمی

پانی کے اخراج میں کمی کے باعث پن بجلی کا حصہ 7 ہزار سے کم ہوکر 4 ہزار میگاواٹ رہ گیا ہے۔

One thought on “ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!