ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان شیر ملک ولد حبیب اللہ اور امجد علی ولد محمد انور کو اسنیپ چیکنگ کے دوران مبینہ طور پر واردات کے موقع سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے بغیر لائسنس 9 ایم ایم پستول، گولیاں، 2 چھینے گئے موبائل فون اور شہریوں سے چھینی گئی نقدی برآمد ہوئی۔
بینکوں اور اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہری نشانہ تھے
رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سائٹ ٹاؤن کے اطراف میں بینکوں اور اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہریوں کا تعاقب کرتے تھے۔
ملزمان مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر شہریوں سے نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے حال ہی میں ایک ساتھی کے ہمراہ شیرشاہ میں شہری سے 3 لاکھ روپے بھی چھینے تھے۔ واردات کے بعد وہ رقم آپس میں تقسیم کرلیتے تھے۔
گرفتار ملزم ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے، رینجرز کا دعویٰ
رینجرز کے مطابق دونوں ملزمان ڈکیتی، اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں ملوث رہے ہیں۔ ان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز بھی درج ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ شیر ملک حال ہی میں ڈکیتی کے مقدمے میں 3 سال قید کاٹنے کے بعد جیل سے رہا ہوا تھا۔
رینجرز کے مطابق شیر ملک مبینہ ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے اور مختلف جرائم کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا رہا ہے۔
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو اسلحے، ایمونیشن اور برآمد شدہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
شہریوں سے اطلاع دینے کی اپیل
پاکستان رینجرز سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر سے متعلق معلومات قریبی رینجرز چیک پوسٹ پر فراہم کریں۔
شہری رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس بھی کرسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
Oh my goodness! Impressive article dude! Thank you so much, However
I am encountering issues with your RSS. I don’t understand the
reason why I am unable to join it. Is there anybody getting identical RSS issues?
Anyone that knows the answer can you kindly respond? Thanx!!
Fabulous, what a web site it is! This website gives useful
information to us, keep it up.