کراچی: اٹلس ہونڈا کے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی، ایف آئی اے نے 3 ملزمان گرفتار کرلیے

کراچی: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اٹلس ہونڈا کے رجسٹرڈ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں جعلی اشیاء اور ان کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری بھی ضبط کی گئی۔

سائٹ ایریا میں ایف آئی اے کا چھاپہ

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون منتظر مہدی کی ہدایات پر ٹیم نے سائٹ ایریا کے علاقے میٹروول تھری میں کارروائی کی۔

یہ چھاپہ اٹلس ہونڈا کے مجاز نمائندے غلام مرتضیٰ کی شکایت پر مارا گیا۔ شکایت میں کمپنی کے رجسٹرڈ کاپی رائٹ اور مصنوعات کے آرٹسٹک ورک کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی تھی۔

تین ملزمان گرفتار، جعلی اشیاء ضبط

ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کے دوران کاپی رائٹ کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق اشیاء، مشینری اور آلات قبضے میں لے لیے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت سید آصف علی، سید انس علی اور سید اسفند علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!