...

روہڑی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 8 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار

صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایات پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ نارکوٹکس کنٹرول روہڑی سرکل نے سینٹرل جیل روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 8 کلوگرام چرس برآمد کرلی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق کارروائی وفاقی سول حساس ادارے کی فراہم کردہ اطلاع پر کی گئی۔ برآمد ہونے والی چرس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔

بلوچستان سے منشیات سپلائی کرنے کی کوشش

حکام کے مطابق گرفتار ملزم جعفرآباد، بلوچستان سے موٹرسائیکل کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

ملزم کے خلاف سندھ نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.