...

کراچی: منگھو پیر روڈ پر عمارت گرگئی، 5 افراد زخمی

منگھو پیر روڈ پر شبیر میڈیکل کے قریب عمارت گرگئی، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینسز اور رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ملبے سے زخمیوں کو نکالنے کی کوششیں

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت گرنے کے واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایدھی رضاکار جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ملبے سے زخمیوں کو نکالنے اور اسپتال منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ایدھی حکام کے مطابق عمارت گرنے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.