واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا آج رات ایران پر بہت سخت حملے کرے گا اور جلد ہی ایران کے تیل و گیس کے بنیادی ڈھانچے پر کنٹرول حاصل کر لیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی نیوی، ائیر فورس، ریڈار اور دیگر دفاعی نظام ختم ہو چکا ہے، اور اب ایران کو شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مستقبل قریب میں امریکا ایران کے اہم تیل مراکز، بشمول خارگ جزیرہ، پر کنٹرول حاصل کر لے گا اور ایران کی آئل و گیس مارکیٹس پر اثر انداز ہوگا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں وینزویلا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پہلے بھی ایسے اقدامات کر چکا ہے جن کے نتائج دونوں ممالک کے لیے بہتر ثابت ہوئے۔