سچل پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان 48 گھنٹوں میں گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

ایسٹ زون کے تھانہ سچل پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
سندھ میں شدید گرمی کی لہر، سکرنڈ، شہید بینظیر آباد اور موہنجوداڑو میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مزمل ولد حاجی احمل اور نقیب اللہ ولد حفیظ اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان نے 8 جون کو مدارس چوک، سچل موڑ اسکیم 33 کے قریب ایک دکان میں اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی جس کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری ممکن بنائی گئی۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 911/2026 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ سچل میں درج کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مزید مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ نیٹ ورک کے دیگر افراد تک پہنچا جا سکے۔

One thought on “سچل پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان 48 گھنٹوں میں گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!