سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جس کے باعث سکرنڈ، شہید بینظیر آباد اور موہنجوداڑو میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دَرخشان پولیس کی بڑی کارروائی، آن لائن منشیات فروشی میں ملوث اے کیٹیگری کا مطلوب ملزم گرفتار
محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر 2 بجے کیے گئے مشاہدات میں ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جس سے گرمی کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
کراچی میں بھی گرمی کی صورتحال برقرار رہی جہاں دوپہر 2 بجے درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک بھر میں ہیٹ ویو کے اثرات کے باعث عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔