کراچی کے ہجرت کالونی میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، سڑکیں اور فٹ پاتھ کلیئر

ہجرت کالونی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا جس کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات اور رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا۔
صدر اور زینب مارکیٹ میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بڑا آپریشن، متعدد موٹر سائیکلیں ضبط

یہ کارروائی میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن عمار خان، ٹاؤن چیئرمین منصور شیخ اور ڈائریکٹر انکروچمنٹ علی اکبر مہر کی ہدایات پر کی گئی جبکہ آپریشن کی نگرانی ٹی ایم سی انچارج شاہنواز نے انجام دی۔ کارروائی میں ظفر مقصودی سمیت دیگر ٹیم ممبران نے بھی حصہ لیا۔

انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں علاقے میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوئی اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم ہوئی۔ غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ متعدد مقامات پر سرکاری اراضی بھی واگزار کرائی گئی۔

حکام نے واضح کیا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور کسی بھی فرد یا گروہ کو سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس حوالے سے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کو صاف، منظم اور قابلِ رسائی بنایا جا سکے۔

علاقہ مکینوں نے اس کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے اقدامات مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گے۔

One thought on “کراچی کے ہجرت کالونی میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، سڑکیں اور فٹ پاتھ کلیئر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!