زمان ٹاؤن پولیس کی کارروائیاں، گٹکا ماوا فروش سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر: ندیم اسلم): زمان ٹاؤن پولیس نے گٹکا ماوا کی غیر قانونی فروخت اور ترسیل کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ایک کارروائی میں رکشے کے ذریعے گٹکا ماوا اور چھالیہ کی سپلائی ناکام بنائی گئی۔

رکشے سے گٹکا ماوا اور چھالیہ برآمد

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سلمان نامی ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں گٹکا ماوا اور چھالیہ برآمد ہوئی، جبکہ مبینہ طور پر سپلائی کے لیے استعمال ہونے والا رکشہ بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

گٹکا ماوا فروش ساحل بھی گرفتار

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کارروائیاں، ایک ہفتے میں 106 ملزمان گرفتار

زمان ٹاؤن پولیس نے دوسری کارروائی کے دوران ساحل نامی شخص کو بھی حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ساحل اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے اور جیل جاچکا ہے۔ اس کے خلاف ماضی میں ڈکیتی، راہزنی اور گیمبلنگ ایکٹ سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج

ایس ایچ او زمان ٹاؤن سید عدنان بخاری کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!