شاہراہِ نور جہاں پولیس مقابلہ، 2 مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی: نارتھ ناظم آباد کے بلاک جے میں قلندریہ چوک مین روڈ کے قریب شاہراہِ نور جہاں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔ ایک شہری کی نشاندہی پر دورانِ گشت پولیس موبائل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا۔

پولیس پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 2 ملزمان ہلاک

شاہراہِ نور جہاں پولیس کے مطابق ملزمان نے رکنے کے بجائے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، 5 موبائل فون اور ایک 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

برآمد ہونے والے موبائل فونز اور موٹر سائیکل کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے تاکہ ان کی ملکیت اور ممکنہ لوٹ مار کی وارداتوں سے تعلق کا تعین کیا جاسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان سے متعلق مزید تفصیلات بھی جمع کی جارہی ہیں۔

One thought on “شاہراہِ نور جہاں پولیس مقابلہ، 2 مبینہ ڈاکو ہلاک”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!