تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو جیل سے رہا کر دیا گیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو ریلیز آرڈر جاری ہونے کے بعد سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔

حلیم عادل شیخ مجموعی طور پر 171 دن جیل میں رہے، ان کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان سینٹرل جیل کے باہر موجود تھے۔

ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق حلیم عادل شیخ کیخلاف مجموعی طور پر 40 مقدمات تھے، ان کو تمام مقدمات میں ضمانت پر رہائی مل چکی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پر زمینوں پر قبضے، 9 مئی ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کے الزامات ہیں، حلیم عادل شیخ این اے 238 سے الیکشن میں حصہ بھی لے چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!