کراچی: غفلت پر ایک پولیس اہلکار برطرف، 12 کو سنسر

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی نے محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں پر ایک پولیس اہلکار کو ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق 16 اکتوبر کو منعقدہ ہفتہ وار آرڈرلی روم میں 38 افسران و اہلکاروں کے محکمانہ معاملات کا انفرادی جائزہ لیا گیا۔

12 اہلکاروں کو سنسر، دو کو وارننگ

پولیس ترجمان کے مطابق محکمانہ کارروائی کے دوران 12 اہلکاروں کو سنسر اور دو کو وارننگ دی گئی۔

فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور مسلسل غیر حاضری کے مرتکب ایک اہلکار کو ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق 20 کیسز کو ریکارڈ پر فائل کردیا گیا۔

نظم و ضبط پر عملدرآمد کی ہدایت

ایس ایس پی مہزور علی نے افسران و اہلکاروں کو محکمانہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت پر ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق ہفتہ وار آرڈرلی روم کا مقصد محکمانہ نظم و ضبط برقرار رکھنا اور پولیس کی کارکردگی بہتر بنانا ہے، تاکہ اہلکار عوام کی خدمت مزید مؤثر انداز میں کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!