ویمن میڈیا سینٹر صحافتی تربیت کے 20 سال مکمل، سابق طالبات کے اعزاز میں تقریب

ویمن میڈیا سینٹر (WMC) نے اپنے قیام کے 20 سال مکمل کرلیے۔ اس موقع پر کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں سابق طالبات اور انٹرنز کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کا عنوان ’’ڈبلیو ایم سی المنائی میٹ اپ: لرننگ، لیڈرشپ اینڈ امپیکٹ‘‘ تھا۔ اس میں خواتین کی صحافتی تربیت اور پیشہ ورانہ کامیابیوں کو سراہا گیا۔

خواتین کی صحافتی تربیت پر توجہ

ویمن میڈیا سینٹر کی بانی اور سی ای او فوزیہ شاہین نے تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کے قیام کا مقصد صحافت میں خواتین کی کم نمائندگی کو بہتر بنانا تھا۔

ان کے مطابق اردو صحافت میں خواتین کے لیے مواقع محدود تھے۔ فیلڈ رپورٹنگ کی تربیت تک رسائی بھی ایک بڑا مسئلہ تھا۔ ویمن میڈیا سینٹر نے خواتین کو صحافت اور میڈیا کے مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی۔

معروف تجزیہ کار ہما بقائی نے کہا کہ خواتین نے اپنی صلاحیتوں سے سنجیدہ صحافت میں اپنا مقام بنایا ہے۔ اب انہیں فیصلہ سازی کے اہم عہدوں پر بھی آگے آنا چاہیے۔

سابق طالبات نے تجربات بیان کیے

تقریب میں پینل ڈسکشن بھی ہوئی۔ اس میں سینئر صحافیوں اور سابق طالبات نے اپنے پیشہ ورانہ تجربات بیان کیے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان سے وابستہ شہلا محمود نے کہا کہ ویمن میڈیا سینٹر نے انہیں عملی صحافت سیکھنے کا موقع دیا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ ڈاکیومنٹری فلم میکر حیا فاطمہ اقبال نے اپنے تجربات بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ 2007 میں ادارے کی ورکشاپ کے دوران پہلی مرتبہ کیمرا استعمال کیا۔ ان کے مطابق پیشہ ورانہ کامیابیوں میں ادارے کا اہم کردار رہا۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکیومنٹری فلم میکر زینب یونس نے بھی ادارے کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ویمن میڈیا سینٹر نے انہیں فیلڈ ورک اور صحافتی سرگرمیوں سے روشناس کرایا۔

میڈیا میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے پر زور

سینئر اینکر سعدیہ غوث نے خواتین صحافیوں کو روایتی بیٹس تک محدود رکھنے کے رجحان میں تبدیلی پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی تربیت کے لیے ویمن میڈیا سینٹر جیسے مزید ادارے قائم ہونے چاہییں۔

سینئر صحافی شاہین عتیق نے کہا کہ ادارے نے انہیں صحافت کی طرف راغب کیا۔ یہاں انہوں نے خبر بنانا سیکھا۔

ڈی ڈبلیو سے وابستہ صحافی مانیہ شکیل نے بھی ادارے کے کردار کو سراہا۔ ان کے مطابق ویمن میڈیا سینٹر نے ان کی صحافتی بنیاد مضبوط کی اور کیمرے کے سامنے کام کرنے کا اعتماد پیدا کیا۔

سابق طالبات کے اعزاز میں شیلڈز پیش

تقریب میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین کی کامیابیوں کو سراہا گیا۔ شرکاء نے باہمی تعاون، نیٹ ورکنگ اور پیشہ ورانہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

پروگرام کے اختتام پر پینل میں شریک مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ شرکاء نے خواتین صحافیوں کی تربیت، پیشہ ورانہ ترقی اور میڈیا میں مؤثر نمائندگی کے لیے ویمن میڈیا سینٹر کی دو دہائیوں پر محیط خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

One thought on “ویمن میڈیا سینٹر صحافتی تربیت کے 20 سال مکمل، سابق طالبات کے اعزاز میں تقریب”

  1. Can simvastatin cause facial flushingHairy shrub with white flowers phoenixSitting on 2 dicksInstallation of
    self draining still cockFree gay video clips muscle manPorn girls mpegsBen sees margene nude big loveNerdy bitch fuckedMature couple free sex videos xnxx Naked ann-margaret
    photoTo fuck awomanFree naked cock picsPantyhose cold smokingBreathless sex scenesBis ass bottyDrake’s penisCard free greeting online sexyAsian supermarkets in bradford https://daily.xxxevery.day/ Blue
    ray sexy rackDownload hong kong movie sexSurgical gloves hand jobTiny skinny tits
    tubeFree elisabeth harnois pornoFree bj pornHomeade gay
    pronHot girl blowjob cumshot xnxx Breast cancer spots on mammogramsBrunette tight assBlowjob cum
    in mouth tubeVintage stereo schematicsPorn star bdsmSexy asses girls galleryTaylor swift naked fakesPee wee on conanWoman fucks 3 dogsLesbian videaosJew
    nude teen girlsTfuns teenTaylor hayes’s interracial scenesLingerie wholesale catalogsVibrator sleevesNude fakes of hilary clinton

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!