سی سی ای 2023 نیب کی سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات

نیب نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان 2023 میں مبینہ بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کردیں۔

نیب کے مطابق اسے اس امتحان سے متعلق شکایت موصول ہوئی تھی۔ اس پر نوٹس لیتے ہوئے نیب کراچی نے سیکرٹری سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط ارسال کردیا۔

امیدواروں اور امتحانات کا ریکارڈ طلب

نیب کراچی نے اسکریننگ ٹیسٹ اور تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کی الگ الگ تفصیلات طلب کی ہیں۔

خط میں تمام امیدواروں کی تفصیلات اور نتائج کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امتحانات کے اشتہارات اور امیدواروں کی جوائننگ سے متعلق معلومات بھی طلب کی گئی ہیں۔

انٹرویو پینل کی تفصیلات بھی مانگ لیں

نیب نے انٹرویو پینل کے ارکان کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ کمیشن کو متعلقہ ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خط کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کے گریڈ 18 کے متعلقہ افسر کو ریکارڈ کے ہمراہ 20 اکتوبر کو نیب کراچی میں پیش ہونا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!