کولمبو: سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کوشل مینڈس ٹیم کی قیادت کریں گے۔
سری لنکن اسکواڈ میں شامل کھلاڑی
اعلان کردہ اسکواڈ میں پاتھم نسانکا، دنیش چندی مل، کمینڈو مینڈس اور دھننجایا ڈی سلوا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پرابتھ جیاسوریا، لہیرو کمارا، آسیتھا فرنینڈو اور ایشان مالنگا بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان میں دو ٹیسٹ میچز
معذور افراد کا کوٹہ: سندھ ہائیکورٹ کا کے ڈی اے کو 3 ہفتوں میں عملدرآمد کا حکم
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
دونوں ٹیمیں دو میچز کی سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔