اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 394 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
نئی قیمتوں کا اطلاق
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 8 اکتوبر 2026 کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔