تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
10 مزید اراکین استحکام پاکستان پارٹی کے رابطے میں آگئے ، ذرائع
استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) پنجاب اسمبلی میں اپنی اکثریت کے لئے سرگرم ہوگئی۔
آئی پی پی صوبائی اسمبلی میں اپنی اکثریت کے لئے سرگرم ہے اور اس حوالے سے آزاد اراکین کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ اراکین کی تعداد 15 سے 25 تک لے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق 10 مزید اراکین استحکام پاکستان پارٹی کے رابطے میں آگئے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے پہلے پارٹی اپنی تعداد 15 سے 25 اراکین تک لے جائے۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کیلئے کون منتخب ہوا اور کون ہارا ؟ مکمل تفصیل جانیے
اس حوالے سے حال ہی میں شامل ہونے والے رکن اسمبلی غضنفر عباس چھینہ کو بھی آزاد اراکین ساتھ لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
آئی پی پی اراکین کی تعداد 15 تک جانے کی صورت میں پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 3 مخصوص نشستیں بھی مل جائیں گی۔