بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج اور کل جڑواں شہروں سمیت بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے۔

پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور ایبٹ آباد سمیت بالائی خیبرپختونخوا میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج ہلاک

کشمیر اور بلوچستان میں بھی بارش متوقع

کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

One thought on “بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، بارش کی پیشگوئی”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!