چیئرمین پی سی بی وزارت اعلیٰ کی ذمہ داریوں سے فارغ ہوکر ٹیم کے معاملات دیکھیں گے: ذرائع

ویب ڈیسک

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی وزارت اعلیٰ کی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی مینجمنٹ کے حوالے سے مشاورت کریں گے تاہم ذاتی طور پر محسن نقوی غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کے حق میں ہیں۔

چیئرمین محسن نقوی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم مینجمنٹ بنانا چاہتے ہیں اور وہ کرکٹ معاملات پر سابق کرکٹرز سے مشاورت کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دو روز قبل محسن نقوی نے تبدیلیوں کے حوالے سے دو ٹوک بتا دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ جو آتا ہے وہ اپنی کابینہ تو لاتا ہے، ان کا سارا فوکس ان دنوں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر ہے۔

 

 

 چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کی تشہیری مہم مؤثر انداز میں چلانے کے احکامات دے دیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!