کراچی: بلال کالونی کے حدود میں شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا۔
مقابلہ سیکٹر 5-M، امیر حمزہ مسجد کے قریب، نارتھ کراچی میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا بغیر زخمی ہوئے گرفتار ہوگیا۔
ہلاک اور گرفتار ملزمان کی شناخت
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت فراز عرف فبی ولد محمد چاند کے نام سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزم کی شناخت احسن عرف جمن ولد سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔
فراز عرف فبی پر متعدد مقدمات
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم فراز عرف فبی کے خلاف ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ کے مختلف تھانوں میں 10 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
مقدمات میں پولیس مقابلہ، ڈکیتی، ناجائز اسلحہ اور دیگر جرائم شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق فراز عرف فبی چند روز قبل جیل سے رہا ہوا تھا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ جیل سے رہائی کے بعد وہ دوبارہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہوگیا تھا۔
کراچی پولیس ویلفیئر برانچ کا بلڈ کیمپ، تیاریوں کا جائزہ
گرفتار ملزم کا بھی سابقہ ریکارڈ
پولیس کے مطابق احسن عرف جمن بھی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 10 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
اسے تیموریہ، نارتھ ناظم آباد، حیدری، پاپوش، سرجانی ٹاؤن اور نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سمیت مختلف تھانوں میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔
پولیس کے مطابق احسن عرف جمن کے خلاف پولیس مقابلہ، ناجائز اسلحہ، موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کے مقدمات بھی درج رہ چکے ہیں۔
اسلحہ اور دیگر سامان برآمد
پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ اور دیگر مقدمات کی مزید تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں۔