انمول عرف پنکی پر منشیات کیس میں فرد جرم عائد

منشیات کیس میں انمول عرف پنکی کے خلاف قانونی کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے سیشن عدالت نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کردی۔

منشیات کیس کی سماعت کے دوران انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزمہ سے منشیات کے الزام سے متعلق استفسار کیا۔ انمول عرف پنکی نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

گواہوں کو نوٹس جاری

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے بعد مقدمے کے گواہوں کو نوٹس جاری کردیئے۔

پولیس کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کا مقدمہ گزری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کی مزید کارروائی عدالت میں جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!