آئی پی او پاکستان کے 11 رکنی وفد کی مونٹی نیگرو میں کانگریس میں شرکت

آئی پی او پاکستان کے 11 رکنی وفد نے چوتھی آئی پی او کانگریس 2026 میں شرکت کی۔

کانگریس میں مختلف ممالک کے پولیس اور سیکیورٹی ماہرین شریک ہوئے۔ اٹلی، فرانس، برطانیہ، امریکہ، جرمنی اور کینیڈا کے وفود بھی موجود تھے۔

انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن کے صدر پروفیسر ایلیا ژیووتِچ نے آئی پی او پاکستان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔

جدید پولیسنگ اور سیکیورٹی پر گفتگو

کانگریس میں جدید پولیسنگ اور ہائبرڈ سیکیورٹی خطرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

شرکا نے ایمرجنسی رسپانس اور بحرانی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری پر بھی گفتگو کی۔

عوامی تحفظ اور بین الاقوامی تعاون بھی کانگریس کے اہم موضوعات میں شامل رہے۔

آئی پی او پاکستان کے وفد نے مختلف ممالک کے پولیس و سیکیورٹی ماہرین سے ملاقاتیں کیں۔

وفد نے مختلف ممالک کے تجربات سے جدید پولیسنگ اور سیکیورٹی مینجمنٹ کے طریقہ کار سے آگاہی حاصل کی۔

صدر آئی پی او پاکستان کا پیغام

وفد نے صدر آئی پی او پاکستان سیکشن ڈاکٹر مقصود احمد کا پیغام پروفیسر ایلیا ژیووتِچ تک پہنچایا۔

پیغام میں بین الاقوامی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

آئی پی او پاکستان کی شرکت سے جدید پولیسنگ، انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی ٹریننگ کے تجربات بھی اجاگر ہوئے۔

کانگریس میں شرکت سے مختلف بین الاقوامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ پیشہ ورانہ روابط مزید مضبوط ہوئے۔

چوتھی آئی پی او کانگریس 2026 “Together, Shaping a Safer Tomorrow” کے عنوان سے منعقد ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!