تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
علی امین گنڈاپور کو والد کے جنازے میں شرکت کےلئے ضمانت ملی تھی
نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ڈی آئی خان سے باہر منتقل ہوگئے۔
قریبی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے ڈی آئی خان سے باہر منتقل ہونے کی اطلاعات ہیں، علی امین گنڈاپور کو والد کے جنازے میں شرکت کے لئے ضمانت ملی تھی، علی امین گنڈاپور کو پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بینچ 19فروری تک ضمانت دے چکا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 9مئی واقعات کے مقدمات میں نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا امکان ہے، علی امین سمیت دیگر مقامی رہنماؤں کی بھی گرفتاری ہوسکتی ہے، گرفتاری کےلئے لاہور اور اسلام آبادپولیس ڈی آئی خان آئے گی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔