کراچی میں گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 15 لاکھ سے زائد جرمانے

کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر گرانفروشی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق دو روز کے دوران 1192 دکانوں اور مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں۔

گرانفروشی پر 441 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

انتظامیہ نے گرانفروشوں پر مجموعی طور پر 15 لاکھ 48 ہزار 700 روپے جرمانہ عائد کیا۔

14 دکانیں سیل

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

ترجمان کے مطابق گرانفروشی پر 14 دکانیں سیل کردی گئیں۔

232 دکانداروں کو تنبیہی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔

انتظامیہ نے 56 مقامات پر سرکاری نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت کرائیں۔

ترجمان کے مطابق 444 مقامات پر اشیاء کی قیمتیں تسلی بخش پائی گئیں۔

سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت

تمام ڈپٹی کمشنرز نے گرانفروشی کے خلاف کارروائی کی رپورٹس کمشنر کراچی کو پیش کردیں۔

کمشنر کراچی نے گرانفروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فروخت ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا۔

کمشنر کراچی نے دکانداروں کو سرکاری نرخوں کی فہرست نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!