بلوچ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون اسنیچنگ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی ولد خالد محمود کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم کو تکنیکی ذرائع اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
موبائل اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث
پولیس کے مطابق ملزم کراچی میں موبائل فون اسنیچنگ اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہوتے وقت اندھا دھند فائرنگ کرتا تھا۔
اس فائرنگ کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا ہوتا تھا۔
پسٹل اور چھینے گئے موبائل فون برآمد
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔
ملزم سے چھینے گئے متعدد موبائل فونز اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
7 مقدمات پہلے سے درج
پولیس کے مطابق محمد علی کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں پہلے ہی 7 مقدمات درج ہیں۔
گرفتار ملزم تھانہ محمود آباد کے ایک مقدمے میں اشتہاری بھی ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

