اقبال مارکیٹ میں پولیس مقابلہ، زخمی سمیت 2 مبینہ ڈاکو گرفتار

ضلع ویسٹ کے علاقے اقبال مارکیٹ کی خلیل مارکیٹ میں پولیس اور مبینہ مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم فائرنگ سے زخمی ہوا۔ دوسرا ملزم بغیر زخمی ہوئے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زبیر احمد ولد وسیم احمد اور واحد علی ولد شاہد کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا۔ فائرنگ کے دوران چلنے والے خول بھی قبضے میں لیے گئے۔

ملزمان سے نقدی رقم بھی برآمد ہوئی۔

پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی ہے۔

زخمی ملزم اسپتال منتقل

پولیس کے مطابق زخمی ملزم زبیر احمد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسرے گرفتار ملزم واحد علی کو تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!