آئی ایم ایف ڈیڈ لائن میں 2 روز باقی، گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ نہ ہوسکا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اسلام آباد: گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئی ایم ایف کو دی گئی یقین دہانی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں دو روز باقی ہیں تاہم کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ نہ ہوسکا۔

ای سی سی نےگیس کی قیمتوں سے متعلق سمری پر مزید غور کرنے کا فیصلہ کرلیا، اضافے پر ایک سال میں گیس کی قیمتیں تیسری بار بڑھیں گی اور اوگرا سفارشات پر عملدرآمد سے گیس صارفین پرتقریباً 100 ارب روپے کااضافی بوجھ پڑیگا،گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جنوری 2024 سے کرنے کی تجویز ہے۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیش کی تاہم ای سی سی فیصلے پر نہ پہنچ سکی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سمری پر مزید غور کیاجائیگا اس کے بعد سمری دوبارہ منظوری کیلئے پیش کی جائیگی ۔

ای سی سی کی منظوری کے بعد قیمتوں کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائیگی اس کے بعد اوگرا نوٹیفکیشن جاری کریگا۔

 

 

اوگرا نے اسلام آباد سمیت پنجاب اورخیبر پختونخوا کےگیس صارفین کیلئے ٹیرف میں اوسط35.13 فیصد جب کہ سندھ اوربلوچستان کے صارفین کیلئے 8.57 فیصد اضافہ منظور کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!