منگھوپیر آپریشن سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

منگھوپیر کے علاقے غازی گوٹھ میں سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کچا روڈ غازی گوٹھ میں کیا گیا۔ کارروائی کے دوران اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنۃ الہندوستان سے ہونے کا دعویٰ

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنۃ الہندوستان سے تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔

ہلاک افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے برآمد اسلحے اور دیگر شواہد کو تحویل میں لے لیا ہے۔

اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

ترجمان کے مطابق کارروائی کے بعد ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

برآمد شدہ اسلحے اور دیگر شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام ممکنہ ساتھیوں اور سہولت کاروں سے متعلق بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی میں دہشتگردوں کے مبینہ نیٹ ورک کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!