پولیس کارروائیاں: ضلع وسطی میں 8 ملزمان گرفتار

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر ضلع وسطی میں جرائم کے خلاف پولیس کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف کارروائیوں کے دوران پولیس نے 8 ملزمان کو گرفتار کیا۔

تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے منشیات فروش خان بادشاہ ولد عمر بادشاہ کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 24 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش سی آئی سی نیو کراچی ڈویژن کے حوالے کردی گئی۔

تھانہ جوہرآباد پولیس نے چوری کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان رضا ولد امیر عباس اور حارث ولد عنایت حسین کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مقدمے میں مطلوب موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔

تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اسمگل شدہ چھالیہ کے چھلکے کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس نے ایک لاوارث گاڑی سے این سی پی چھالیہ کے چھلکے کی 30 بوریاں برآمد کیں۔ پولیس نے گاڑی اور سامان تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کو اطلاع کردی۔

تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے گٹکا ماوا کی تیاری اور فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ارسلان ولد ارشد اور طلحہ ولد اسلم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 140 پوری ماوا، 150 کلوگرام چالیا چورا، 48 کلوگرام چالیا، چونے کی 16 بوریاں اور دیگر سامان برآمد کیا۔

سیکیورٹی ایس او پیز: ایس ایس پی ایسٹ کی ٹرانسپورٹرز سے اہم ملاقات

پولیس کے مطابق کارروائی میں راج ٹوبیکو کے 18 پیکٹس، نجمہ ٹوبیکو کے 18 پیکٹس، دو خالی بالٹیاں، ایک بالٹی گیلا چونا، 10 ہزار روپے اور دو موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے سی آئی سی لیاقت آباد کے حوالے کردیا گیا۔

تھانہ رضویہ سوسائٹی پولیس نے گٹکا ماوا فروشی اور مفرور ملزمان کے خلاف تین کارروائیاں کیں۔ پہلی کارروائی میں عمر خان عرف گل خان ولد عصمت اللہ خان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 30 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کیں۔ پولیس کے مطابق ملزم ایک مقدمے میں مفرور بھی تھا۔

دوسری کارروائی میں پولیس نے چوری کے مقدمے میں مطلوب مفرور ملزم محمد شہباز ولد رئیس احمد خان کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

تیسری کارروائی میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عبد الستار ولد عبدالغفار کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، چار راؤنڈ اور 900 روپے نقد برآمد کیے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف ہوائی فائرنگ اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔ ضلع وسطی پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

One thought on “پولیس کارروائیاں: ضلع وسطی میں 8 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!