بحری تعاون: انڈونیشین نیوی چیف کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد: انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آمد پر پاک بحریہ کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی۔ انہوں نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

بعد ازاں انڈونیشین نیوی چیف نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی بحری سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان بحری تعاون بڑھانے کے مختلف طریقوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں جانب نے تربیتی پروگراموں، باہمی دوروں اور مشترکہ بحری مشقوں کے ذریعے تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے علاقائی بحری سلامتی کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان رابطوں اور عملی تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔ فریقین نے باہمی تعاون کے ذریعے دوطرفہ بحری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!