...

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پارہ 37 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

کراچی میں دن کے اوقات میں گرمی کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دن اور رات کے درجہ حرارت میں فرق

محکمہ موسمیات کے مطابق دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق انسانی صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔

بدلتی موسمی صورتحال کے باعث گھریلو پالتو جانوروں کی صحت بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

سمندری اور شمال مشرقی ہوائیں اثرانداز ہوسکتی ہیں

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہواؤں کے ساتھ بلوچستان اور تھرپارکر کی جانب سے آنے والی ہوائیں بھی موسم پر اثرانداز ہوسکتی ہیں۔

ان میں شمال مشرقی اور شمال مغربی ہوائیں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.