ریٹائرمنٹ ڈی ایس پی شمیم احمد فاروقی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

کراچی پولیس نے ڈی ایس پی شمیم احمد فاروقی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب ہیڈکوارٹرز گارڈن ساؤتھ میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں ہوئی۔

تقریب میں ڈی آئی جی ساؤتھ، ایس پی ہیڈکوارٹرز گارڈن اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

پولیس چیف نے ڈی ایس پی شمیم احمد فاروقی کی سندھ پولیس میں طویل اور قابلِ قدر خدمات کو سراہا۔

انہوں نے افسر کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور نمایاں کارکردگی کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی ایس پی شمیم احمد فاروقی کو اجرک اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔

پولیس چیف نے انہیں ریٹائرمنٹ پر مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!