ابصار عالم پر حملے اور اسد طور پر تشدد میں بیرون ملک مقیم دو پاکستانیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اسلام آباد: سینئر صحافی ابصار عالم پر حملے اور اسد طور پر تشدد میں فرانس میں مقیم 2  پاکستانیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ان حملوں میں مبینہ طور پر ملوث 6 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزم حماد نے پیسوں کے عوض فرانس میں مقیم افراد کے ایما پر حملے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے فرانس میں مقیم شاہ نواز اور مرزا زین غیاث سے رقم بینک کے ذریعے وصول کی۔

 

 

رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم ملزمان کی گرفتاری پر مزید تحقیقات کی جائیں گی جب کہ مطیع اللہ جان نے پولیس کو بیان میں کسی کو نامزد کیا اور نہ ہی کسی پر شک کا اظہار کیا، مطیع اللہ جان کیس میں مدعی نے تعاون نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!