...

کراچی یونیورسٹی روڈ پر 3 جیولری شاپس میں ڈکیتی، 7 مسلح ملزمان فرار

کراچی میں یونیورسٹی روڈ کے ایک شاپنگ سینٹر میں مسلح ملزمان نے تین جیولری شاپس لوٹ لیں۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق واردات میں سات ملزمان شامل تھے۔ وہ چار موٹرسائیکلوں پر شاپنگ سینٹر پہنچے اور اسلحے کے زور پر تین جیولری شاپس کو نشانہ بنایا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو اسلحہ اٹھائے مارکیٹ میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں ملزمان دکانوں سے سامان تھیلوں میں ڈالتے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈاکو تقریباً ایک کلو 800 گرام طلائی زیورات، آٹھ کلو چاندی، مکس مال سے بھرا تھیلا اور ایک موبائل فون لے گئے۔

واردات کے دوران ایک جیولر نے ملزمان پر فائرنگ کی۔ عقب سے آنے والے ایک ملزم نے جیولر کو لات مار کر زمین پر گرا دیا۔ ملزم نے جیولر کا اسلحہ بھی اٹھا لیا۔

شاپنگ سینٹر کے باہر موجود چوکیدار نے بھی ڈاکوؤں پر فائرنگ کی۔ تاہم تمام ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے متاثرہ جیولر مجتبیٰ کی مدعیت میں مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.