...

آزاد کشمیر: نواز شریف کی وزیراعظم افتخار گیلانی کو 100 روزہ اصلاحاتی منصوبے پر عملدرآمد کی ہدایت

مظفرآباد: ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی اور اسپیکر قانون ساز اسمبلی طارق فاروق سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی طارق فاروق بھی شریک ہوئے۔

نواز شریف اور شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی اور اسپیکر طارق فاروق کو مبارک باد دی۔

نواز شریف نے آزاد کشمیر میں اصلاحات کے لیے پہلے 100 دن کا منصوبہ وزیراعظم افتخار گیلانی کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے صحت، تعلیم، صفائی اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری پر زور دیا۔

انہوں نے آزاد کشمیر کو جدید اور ترقی یافتہ خطے میں تبدیل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

نواز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو انتخابی مہم کے دوران عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ اب عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی شکل دینے کا وقت ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کے عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی کا وعدہ کیا تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ معیاری صحت اور تعلیم کی سہولیات عوام کا حق ہیں۔ بہتر سڑکیں اور بنیادی انفراسٹرکچر بھی فراہم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے ثمرات آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں تک پہنچنے چاہئیں۔ ترقی صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں رہنی چاہیے۔

نواز شریف نے نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنر اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر بھی زور دیا۔

نوجوان: 2047 کا پاکستان آج کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوگا، گورنر سندھ

انہوں نے ہدایت کی کہ 100 روزہ اصلاحاتی پروگرام میں عوام کو براہ راست فائدہ پہنچانے والے اقدامات شامل کیے جائیں۔

نواز شریف نے اصلاحاتی پروگرام پر پیش رفت کی باقاعدہ نگرانی کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر حکومت کو وفاق کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے لیے وفاق ہر ممکن وسائل فراہم کرے گا۔

انہوں نے صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے وفاق اور آزاد کشمیر حکومت کے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کے فوری حل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے روزگار، ہنرمندی اور معاشی مواقع بڑھانے کی جامع حکمت عملی بنانے پر بھی زور دیا۔

شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

One thought on “آزاد کشمیر: نواز شریف کی وزیراعظم افتخار گیلانی کو 100 روزہ اصلاحاتی منصوبے پر عملدرآمد کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.