پمز سانحہ: مصطفیٰ کمال نے خود کو وزیراعظم کے سامنے احتساب کے لیے پیش کردیا

اسلام آباد میں پمز سانحے پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کا ذمہ دار کوئی بھی شخص قانون سے نہیں بچ سکے گا۔

مصطفیٰ کمال نے جاں بحق بچوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے شہید بچوں کے لیے دعا بھی کی۔

وزیر صحت نے کہا کہ واقعے میں کوتاہی یا غفلت ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب سے پہلے خود کو احتساب کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کے مطابق وہ 12 ربیع الاول کے باعث کراچی میں موجود تھے۔ اس دوران پمز میں پیش آنے والے واقعے کی اطلاعات مسلسل حاصل کرتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں صبح 6 بج کر 38 منٹ پر اسپارک دکھائی دیتا ہے۔ ان کے مطابق صبح 7 بجے تک کمروں میں دھواں بھر چکا تھا۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اے سی کے اندر اسپارک ہوا۔ اس کے بعد نرسز نے مدد کے لیے آوازیں دیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ تمام حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔

صحافی کے استعفے سے متعلق سوال پر وزیر صحت نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کے سامنے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام باتیں میڈیا کے سامنے بیان نہیں کی جاتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!